نوجوان اپنی طاقت کو پہچانیں:راجیہ وردھن سنگھ راٹھور

   

نئی دہلی۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امور نوجوانان و اسپورٹس اور اطلاعات و نشریات کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے آج نوجوانوں سے اپنی طاقت کو پہچاننے اور ایک نیا ہندوستان بنانے میں اسے استعمال کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بہت بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہر شخص مخصوص صلاحیتوں کا حامل ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی نشاندہی کی جائے ، انہیں پروان چڑھایا جائے اور انہیں فروغ دیا جائے ۔ کرنل راٹھور آج یہاں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کے فائنل راونڈ کے مقابلے کا افتتاح کررہے تھے ۔