نوجوان ایکتا دوڑ کی شروع کریں تیاری: من کی بات پروگرام میں وزیراعظم مودی کی اپیل

,

   

وزیراعظم نریندرمودی نے نوجوانوں سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پرہربرس ہونے والی’ایکتا دوڑ‘کی تیاری کرنے کی تلقین کی۔ پی ایم مودی نے اتوار کے روز آکاشوانی پرنشر ہونے والے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسردارولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ہونے والی ’ایکتا دوڑ‘ کی تیاری شروع کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’’31 اکتوبر سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش ہے۔ ’ایک بھارت، سریشٹھ بھارت‘ یہ ہم سب کا خواب ہے اور اسی مقصد کے تحت ہر برس 31 اکتوبر کو ہم پورے ملک میں ’یکجہتی کے لئے دوڑیں۔ ملک کے عوام، بزرگ،اسکول کالج اور ہزاروں کی تعداد میں، ہندوستان کے لاکھوں گاؤں میں اس دن ملک کی یکجہتی کے لئے ہمیں دوڑنا ہے۔ اس لئے آپ بھی اس دوڑ کے لئے اپنی تیاری شروع کیجئے۔ اس تعلق سے آگے تفصیل سے بات کروں گا لیکن ابھی وقت ہے، کچھ لوگ مشق بھی شروع کرسکتےہیں، کچھ حکمت عملی بھی تیار کر سکتے ہیں”َ۔انہوں نے کہا کہ 2 اکتوبر کی تیاریاں تو پورے ملک اور دنیا میں چل رہی ہیں لیکن گاندھی 150 کو فرض کے راستے پر لے جانا ہے۔ زندگی کو ملک کے مفاد میں تبدیل کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں معروف گلوکارہ اور سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو بھی شامل کیا اور انہیں سامعین سے روبرو کرایا پی ایم مودی نے آکاشوانی پرنشرہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں لتا منگیشکر کومہمان خصوصی کے طورپرشامل کیا۔ انہوں نے لتا منگیشکر کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک ریکارڈنگ بھی سنائی جس میں وزیراعظم 28 ستمبرکوان کی 90 ویں سالگرہ پرمبارکباد دے رہے ہیں۔ دونوں سرکردہ شخصیات کی یہ بات چیت عزیزواقارب کی خیریت سے متعلق تھی وزیراعظم اس سے پہلے جنوری 2015 میں امریکہ کے اس وقت کے صدر بارک اوبامہ کو ’من کی بات‘ پروگرام میں شامل کرچکے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے تمباکو، خاص طورپرای سگریٹ ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ اس سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں مسٹر مودی نے آکاشوانی پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں ملک کے عوام کو تمباکو اور ایسگریٹ کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کا استعمال کرنے سے نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ اپنی زندگی کے مقصد سے دور چلے جاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو کے استعمال کے روایتی طریقوں سے لوگ اچھی طرح واقف ہیں لیکن ای۔ سگریٹ کا استعمال مختلف ہے۔ اس کا استعمال کرنے والوں کی عام طور پر شناخت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ای۔ سگریٹ کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اور اسے نقصان دہ نہیں سمجھا جارہا لیکن اس میں نکوٹن ہوتا ہے اور یہ ذہن کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کی عادت سے لوگوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس سے نجات پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ تمباکو کا استعمال کرنے والے لوگ اکثر کینسر ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہوجاتے ہیں ۔