حیدرآباد۔ اپل کے علاقہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس اپل کے مطابق 21 سالہ شیخ خواجہ معین الدین جو ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ یہ نوجوان ایل بی نگر علاقہ کے ساکن شیخ غلام مصطفی کا بیٹا تھا۔وہ اپل کے علاقہ میں ایک عمارت میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔