ورنگل ۔حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹھ نے کہاکہ نوجوانوں کو تجارت پیشہ سے وابستہ ہوجا ناچاہیے ۔انہوں نے گوپال سوامی گڑی علاقہ میں واقع ’ انور بیکرس اینڈ بہار عربین مندی ‘ کابہ حیثیت مہمان خصوصی افتتاح انجام دینے کے بعد مخاطب کیا ۔اس موقع پر سینئر ٹی آر ایس قائد سید مسعود،کارپوریٹرس سریش ،کمار نے بھی شرکت کی ۔تمام مہمانوں کی تہنیت کی گئی ۔اس موقع پر انہوںنے کہاکہ تعلیم یافتہ لوگ اپنا وقت مختلف مقامات ،ہوٹلوں ،نکڑوں اور چوراہوں پر گزارنے کے بجائے کسی نہ کسی پیشہ تجارت سے وابستہ ہوجائیں ۔پروپرائٹر سید انور نے کہاکہ 1984میں پہلی بیکری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا آج شہر ورنگل میں 9بیکری قائم کئے گئے ہیں ۔اس میں ایک اضافہ کرتے ہوئے بہار مندی قائم کیا گیا ہے ۔عوام کو انتہائی معیاری اور شفاف بیکری ایٹمس واجبی داموں میں فروخت کئے جاتے ہیں ۔انہوںنے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔اس موقع پر سید مدثر ،سید عادل ،رشید صدیقی ،عبید صدیقی ،محمد مسیح الدین ،محمد لطیف الرحمن ،سید احمد ،ایم اے متین ،محمد خواجہ غوث الدین اور دیگر موجود تھے ۔