نوجوان خاتون سائنسدان و والد پانی میں بہہ گئے

   

حیدرآباد یکم ستمبر (سیاست نیوز) زرعی سائنسداں ڈاکٹر این اشونی اپنے والد موتی لعل کے ہمراہ کھمم سے حیدرآباد روانہ ہوئی تھی لیکن کار کے ساتھ بہہ جانے سے اشونی اور ان کے والد کی موت واقع ہوگئی ۔ ڈاکٹر این اشونی جو کہ ائے پور چھتیس گڑھ میں زرعی کانفرنس میں شرکت کیلئے ائیر پورٹ روانہ ہوئی تھیں لیکن محبوب آباد میں ان کی گاڑی سیلاب کی نذر ہوگئی ۔گاڑی کے ساتھ دونوں باپ ‘ بیٹی بہہ گئے اور کچھ فاصلہ پر اس سائنسداں کی نعش دستیاب ہوئی لیکن والد کی نعش دستیاب نہیں ہوئی ۔پانی کے بہاؤ میں پھنسنے کے بعد ڈاکٹر اشونی نے گھر والوں سے رابطہ کرک خطرہ سے آگاہ کیا تھا اور اطلاع دی تھی کہ وہ لوگ پانی کے بہاؤ میں پھنسے ہیں ۔3