حیدرآباد 29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) قرضداروں کی رسوائی سے میاں بیوی میں پیدا شدہ تنازعہ خاتون کی موت کا سبب بن گیا ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ نرملا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نرملا مدینہ گوڑہ علاقہ ساکن انجینلو کی بیوی تھی ۔ خاتون پیشہ سے ہاز کیپنگ کا کام کرتی تھی ۔ اس کے شوہر نے 3 لاکھ روپئے قرض چند افراد سے حاصل کیا اور ایک شخص سے 50 ہزار روپئے حاصل کئے تھے ۔ 50 ہزار روپئے قرض والا شخص ان کے مکان پہونچا اور گھر پر ہنگامہ کرنے لگا ۔ اس وقت خاتون کا شوہر مکان میں نہیں تھا ۔ اس وقت خاتون نے دو دن میں رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس دوران خاتون کا شوہر مکان پہونچا اور اس فینانسر نے نرملا کے شوہر انجینیلو کی موٹر سائیکل چھین لی جس کے بعد دونوں میاں بیوی آپس میں جھگڑنے لگے ۔ قرض داروں کی رسوائی اور شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر نرملا نے انتہائی اقدام کرلیا پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔