سڈنی ۔ آسٹریلیائی رگبی لیگ کے 20 سالہ نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کے سڈنی میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک پیٹ میں مروڑ ہوئی۔پیٹ میں مروڑ کے باعث 20 سالہ نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کو فوراً دواخانہ منتقل کیاگیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔رگبی لیگ کے اسٹار کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انتہائی پھرتیلے اور مضبوط جسم کے مالک کیتھ ٹیٹمس کی ناگہانی موت پراسپورٹس شخصیات کی جانب سے بھی رگبی اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔