نوجوان زندہ سانپ کھا گیا،سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) سوشیل میڈیا پر لائیکس حاصل کرنے اور مقبولیت کیلئے کئی نوجوان ایسے حرکات میں ملوث ہورہے ہیں جو حیرت انگیز بھی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان زندہ سانپ کے بچے کو کھاتا ہوا دکھایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پرانے شہر کے مختلف گروپس میں ایک ویڈیو وائرل دیکھی گئی ہے جس میں ایک نوجوان جس کی شناخت شیرا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ سانپ کے بچے سپولے کو زندہ چباکر کھاتا ہوا دکھایا گیا اور اس کی ہمت افزائی کرنے والے ساجد اور دیگر نوجوان کی آوازیں بھی ریکارڈ میں سنائی دیتی ہیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو پرانے شہر کے علاقے بارکس میں تیار کیا گیا ہے اور شیرا نامی نوجوان سانپ کو کھاتے ہوئے ساجد نامی نوجوان سے پانی کا بوتل طلب کرتا ہوا دکھایا گیا ہے ۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جانوروں کے تحفظ کے حق میں کام کرنے والے بعض تنظیموں نے اس ویڈیو کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ اور متعلقہ عہدیداروں سے اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔