نوجوان شیو شنکر کی بائیک کو ٹکر حادثہ کی وجہ

   

بائیک گھسیٹنے سے نکلی چنگاری فیول ٹینک میں آگ کا سبب بنی
حیدرآباد : /24 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد تا بنگلور جانے والی لگژری بس جو آندھرا پردیش کرنول میں حادثہ کا شکار ہوکر شعلہ پوش ہوگئی تھی جس میں 21 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس حادثہ کی تحقیقات کررہی پولیس کی خصوصی ٹیمیں اب تک کی تحقیقات میں یہ پتہ لگایا ہے کہ 20 سالہ شیوشنکر جس کا تعلق کرنول پرجانگر سے ہے قومی شاہراہ 44 سے صبح کی اولین ساعتوں میں جارہا تھا اور والوو بس اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر دینے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے شیوشنکر نامی کی موٹر سائیکل سے یہ المناک بس حادثہ پیش آنے کی توثیق کی ۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ والوو بس ڈرائیور نے شیوشنکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر دی اور اس بائیک کو 300 میٹر تک گھسیٹتا لے گیا جس کے نتیجہ میں بائیک سے نکلی چنگاریاں بس کی ڈیزل ٹینک کو نقصان پہنچاکر آگ کا سبب بنیں ۔ نوجوان کے بارے میں پولیس نے پتہ لگایا کہ شیوشنکر کی رشتہ طئے ہونے والا تھا یہ واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں افراد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ افراد خاندان اور اس کی ماں نے بتایا کہ شیوشنکر مکان سے اچانک باہر جانے کا کسی کو علم نہ تھا اور سنگین حادثہ کی اطلاع نے افراد خاندان کو غم کے سمندر میں ڈھکیل دیا ۔ ب