نوجوان طاقت ہندوستان کی ترقی کو آگے لے جانے والی طاقت: وزیراعظم مودی نے کوچی میں دیا بیان

   

تراونت پورم: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ نوجوان طاقت ہندوستان کی ترقی کے سفر کو آگے لے جانے والی طاقت ہے، کیونکہ نوجوانوں نے ملک کو دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں سے ایک میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک زمانہ میں ہندوستان فریزائیل فائیو ( پانچ کمزور) ممالک میں سے ایک تھا ۔ انہوں نے یہاں یووم 2023 سمیلین میں کہا کہ آج حالانکہ ہندوستان کو سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ یہ نوجوانوں کی وجہ سے ہے اور اس لئے مجھے اپنے ملک کے نوجوانوں پر پورا بھروسہ ہے ۔ مجھے ان پر یقین ہے ۔اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ہر کوئی اب کہہ رہا ہے کہ اکیسویں صدی ہندوستان کی صدی ہے اور ملک کے پاس نوجوان طاقت کا خزانہ ہے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی اور ملک کے نوجوانوں کی سوچ ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سدھار لے کر آئے اور نوجوان نتیجہ لے کر ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کیرالہ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی ہر صلاحیت سے ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے، اس کیلئے انہوں نے کئی مثالیں بھی دیں ۔