حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک نوجوان طالب علم کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس بنجارہ ہلز کے مطابق 19 سالہ شعیب علی جو نور نگر بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن شریف علی کا بیٹا تھا بی کام سال دوم کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ یہ نوجوان پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شعیب علی نے والدین سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع