ریاض، 2 جون (ایس پی اے) ۔حج کو زندگی کا سب سے اہم سفر قرار دیا جاتا ہے، اور بہت سے سعودی نوجوانوں کے لیے یہ اس وقت مزید بامعنی ہو جاتا ہے جب وہ یہ فریضہ اپنے والدین کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ نوجوان عازمینِ حج اپنے ماں باپ کے ہمراہ حج میں شرکت کو خاندان سے اپنی وابستگی کے اعادہ اور روحانی ذمہ داری کے احساس کو گہرا کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، خاص طور پر اْن افراد کے لیے جو پہلی بار حج پر جا رہے ہوتے ہیں۔ یہ تجربہ نسلوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے، جو مشترکہ عبادات، صبر و استقامت، اور روحانی غور و فکر کے ذریعے پروان چڑھتا ہے، نوجوان عازمین میں نیا جوش ہے ۔