نوجوان فاسٹ بولر ایڈی جیک توجہ کا مرکز

   

لندن،11 جون(پی ٹی آئی)۔ نوجوان فاسٹ بولر ایڈی جیک کو ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ سے قبل انگلینڈ کی سینئر ٹیم کے ساتھ پریکٹس کے لیے مدعو کیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے انڈیا اے کے خلاف دو چار روزہ میچز میں متاثرکن کارکردگی دکھائی۔ ہندوستان اپنی نئی ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ مہم کا آغاز انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز سے کررہا ہے، جس کا پہلا میچ 20 جون سے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔19 سالہ ہیمپشائر کے سیمر نے نارتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے غیر سرکاری ٹسٹ میں ہندوستان کے کے ایل راہول کو آؤٹ کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی، جنہوں نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی۔