ایڈیلیڈ۔ ویسٹ انڈیزکو ایڈیلیڈ اوول میں ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اگرچہ کہ آسٹریلیا کے خلاف دس وکٹوں سے شکست ہوئی لیکن کپتان کریگ براتھویٹ نے فاسٹ بولر شمر جوزفکی بھرپور تعریف کی، جنہوں نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹسٹ فارمیٹ کے پہلے مقابلے میں اس نوجوان نے گیند اور بیٹ دونوں سے کافی متاثر کن مظاہرے کئے ہیں ۔جوزف ٹسٹ کی تاریخ میں صرف ایسے 14ویں کھلاڑی بن گئے اور ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پہلے ٹسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں ، جس میں اس فارمیٹ میں اپنی پہلی گیند پراسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنا بھی شامل ہے۔ بولنگ کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ میں بھی متاثر کیا ہے ۔