چینائی : ٹاملناڈو میں ایک نوجوان فٹبال کھلاڑی کی منگل کو اعضاء کی خرابی کی وجہ سے موت ہو گئی۔ کھلاڑی ایک ہفتے سے گورنمنٹ پیری فیرل ہاسپٹل میں زیر علاج تھی اور سرجری کے دوران پیچیدگیوں کے باعث اپنی دائیں ٹانگ سے محروم ہو گئی تھی۔ٹاملناڈوکے وزیر صحت ایم اے سبرامنیم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پریا (17) جو کہ ایک کالج کی طالبہ اور ایک فٹ بال کھلاڑی ہے ، نے 7نومبر کو پیریار نگر میں سرکاری پیریفیرل میں اپنے دائیں گھٹنے کے آرتھروسکوپک لگمنٹ کا علاج ہوا تھا۔تاہم، سرجری میں پیچیدگیوں کی وجہ سے اس کی دائیں ٹانگ کو کاٹنا پڑا اور بعد میں اسے جدید ترین علاج کیلئے راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل (آر جی جی جی ایچ) ریفر کر دیا گیا۔پریا کا آج صبح کئی اعضاء کی ناکامی کے بعد انتقال ہوگیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ صحت سے متعلق لاپروائی پر گورنمنٹ پیری فیرل ہاسپٹل کے دو ڈاکٹروں کو زیرتفتیش رکھا گیا ہے ۔ وہ پیچیدگیوں کی رپورٹ پہلے ہی بھجوا چکے ہیں جس کی تصدیق غفلت کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ہیلتھ کمیٹی کی رپورٹ میں بھی ہوئی ہے ۔ سبرامنیم نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔