نوجوان فٹبالر ذکی طیارے سے گر کر ہلاک

   

کابل ۔ افغانستان کی اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی طیارے سے لٹکنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والوں میں نیشنل یوتھ ٹیم میں شامل افغان فٹ بالر بھی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اسپورٹس گروپس کے ساتھ مل کر کام کرنے والے سرکاری ادارے، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس آف افغانستان نے کابل ایرپورٹ پر پیش آنے والے حادثے میں ذکی انوری کی ہلاکت کی تصدیق کی۔