نوجوان فکر کو فروغ دینے کی پالیسی ناگزیر:ترپاٹھی

   

نئی دہلی : برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ بریکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین وشواس ترپاٹھی نے نوجوانوں کی عالمی سرگرمیوں پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ نوجوان فکر کو فروغ دینے کیلئے ایسی پالیسیاں وضع کرناضروری ہیں جن سے مضبوط نٹ ورک قائم ہو۔ بریکس۔سی سی آئی نے چہارشنبہ کو ’’نوجوانوں کے عالمی دن‘‘ پر ینگ لیڈرس پروگرام کے تحت اپنی ویب سائٹ لانچ کی۔ ترپاٹھی نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی سرگرمیوں سے جوڑنے کیلئے مضبوط نٹ ورک بنانے والی پالیسیاں درکار ہیں۔