حیدرآباد : سائبرآباد کے علاقہ نارسنگی میں ایک نوجوان لڑکی نے خودسوزی کرلی۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ لڑکی دیوایا بائی جو برنداون کالونی علاقہ کے ساکن رمیش کی بیٹی تھی، یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے۔ لڑکی کل اپنے مکان میں چھوٹی بہن کے ہمراہ اکیلی تھی۔ ان کے والدین مکان سے باہر گئے ہوئے تھے۔ لڑکی نے چھوٹی بہن رادھیکا کو مصروفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باتھ روم کا دروازہ بند کردیا اور جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔