حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مخدوم نگر جگت گیری گٹہ میں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی شادی کیلئے راضی نہیں تھی اور اس نے والدین کیفیصلے کے آگے اپنی جان گنوادی ۔ انسپکٹر جگت گیری گٹہ مسٹر گنگاریڈی نے بتایا کہ 18 سالہ نسرین بیگم جو مخدوم نگر علاقہ کے ساکن محمد شریف کی بیٹی تھی ۔ کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لڑکی نے اپنے خودکشی نوٹ میں وجہ بتائی ہے ۔ یہ لڑکی شادی کے فیصلے سے راضی نہیںتھی ۔ اس کی شادی اسکے والدین نے رشتہ داروں میں طئے کی تھی ۔ لیکن وہ کسی اور کو پسند کرتی تھی ۔ والدین کی مرضی کے آگے اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔