حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 23 سالہ منوہر یادو جو پیشہ سے مزدور چنتل بستی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ منوہر یادو نے نشہ کی حالت میں انتہائی اقدام کرلیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔