نوجوان ملک میں جاری تبدیلی کی سیاست کو کامیاب بنائیں: ملائم سنگھ یادو نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب میں کیا خطاب

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے بانی، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو (82) نے پیر کو اپنے یوم پیدائش پر نوجوانوں سے کہا کہ ملک میں جو “تبدیلی کی سیاست” چل رہی ہے اسے کامیاب بنانا چاہیے۔ پیر کو ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیٹے اور پارٹی سربراہ اکھلیش یادو، پارٹی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو اور سابق ایم پی دھرمیندر یادو اور دیگر لیڈروں کے ساتھ مل کر ایس پی ہیڈکوارٹر میں 83 کلو کا کیک کاٹا اور انہیں (ملائم سنگھ یادو) کو مبارکباد دی۔ پارٹی ہیڈکوارٹر وکرمادتیہ مارگ پر ملائم سنگھ یادو کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دینے والے ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔ ریاست میں اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اکھلیش یادو نے ’’بائیس میں تبدیلی‘‘ کا نعرہ دیا ہے۔ اس موقع پر ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی سیاست کو کامیاب بنائیں۔ مجھے امید ہے کہ نوجوان اسے کامیاب بنائیں گے۔