جامع مسجد چوک میں مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 30 اپریل (راست) رمضان المبارک کی ساعتیں بڑی اہمیت کی ہوا کرتی ہیں۔ ان ساعتوں میں آخری عشرے کی ساعتیں جس میں عبادت کرکے رب کی رضا و خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مبارکباد کے مستحق ہیں وہ لوگ جنہیں رمضان کی ساعتیں ملیں اور اس کا احترام خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات ادا کیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ جلسہ شب قدر جامع مسجد چوک و جامع مسجد دارالشفاء میں کیا۔ مولانا جعفر پاشاہ نے اس سلسلہ کو جاری رکھا ہے۔ انہوں نے ابھی بھی وقت ہیکہ مسلمان اسلام کو سمجھیں تو اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ وہ دوسروں کو اس عبادات کے فوائد بتا سکیں گے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو دینی تعلیم اور قرآن سے آراستہ کرنے والے بنیں اس لئے کہ بناء اسلامی تعلیمات کے نسل میں کچھ تبدیلی پیدا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ ایام باقی ہے اس کے بعد رمضان ہم سے رخصت ہوجائے گا مبارکباد کے مستحق ہیں وہ مسلمان جو اس ماہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات کی اور روزے رکھے۔ قاری عبدالباری اور دوسرے علماء کرام نے مخاطب کیا۔ قاری عبدالباری کی قرأت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ مصطفی صدیقی مسکین نے نعت شریف سنائی۔