2024کے انعامی مقابلہ کیلئے ڈاکٹر اصغر چلبل کی جانب سے شائع کتابچے کی رسم اجرائی
گلبرگہ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ میںمنعقد ہونے جارہے چھٹویںسالانہ سیرت النبی ؐ مقابلہ جات کے سلسلہ میں ڈاکٹڑ محمد اصغر چلبل صدر نشین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر و صدر نشین سیرت النبی مقابل جات کی جانب سے شائع کردہ کتاب آپ کی محبت اور عظمت (قرآن مجید کی روشنی میں ) کی رسم اجراء مولانا حافظ و قاری شاہ محمد فخر الدین مانیال صدر جماعت اہل سنت ضلع گلبرگہ کے ہاتھوں آستانہ شیخ الاسلام جامعہ نظامیہ حیدر آباد میں16اکتوبر کو انجام پائی ۔ جو اس سال تمام طلبا و طالبات تقریری مقابلہ جات کے لئے عنوان دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایک اور کتاب برائے پرائیمری تا ہائی اسکول تحریری مقابلہ جات کے لئے وہ آیتیں جن سے آپؐ کے حسن اخلاق کا پتہ چلتا ہیـ کی رسم اجرائی مفتی مولانا اویس قادری چیرمین الحسناکیڈمی کے ہاتھوں انجام پائی ۔ اس موقع پر دونوںعلماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبیؐ اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر ، آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے گزشتہ 5سالوںسے یہ مقابلہ جات طلبا و طالبات کو دین سے جوڑنے کے لئے مسلسل ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کامیاب کوشش کرتے آرہے ہیں ۔ یہ مقابلہ جات سارے جنوبی ہند کے لئے ایک مثال ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں ان مقابلہ جات میں شریک ہوکر طلبا و طالبات دینی معلومات حاصل کررہے ہیں ۔ انھوںنے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل ان عظیم الشان مقابل جات کو بھر پور صفائی اور شفافیت کے ساتھ منعقد کرتے آرہے ہیں ۔ وہ سیرت النبی ؐکی سیرت و پیغام کو عام کرنے میںکلیدی کردارادا کررہے ہیں تاکہ طلبا و طالبات سیرت طیبہ سے روشناس ہوسکیں۔ ان دوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کی خصوصیت یہ ہے کہ مقابلہ جات کے شرکاکو ضروری مواد اور معلومات فراہم کرنے کے لئے کتابیں فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس سال سیرت کوئیز ، قرآن کوئیز منقبتمنعت، حفظ احادیث ،تقریر و تحریر کی کتابیں اردو کے ساتھ انگریزی میں بھی شرکاء کو فراہم کی جارہی ہیں ۔اب سیرت النبی ؐ مقابلہ جات کے شرکا کی تعداد تین ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ ہر مقابلہ کے لئے علی الترتیب 17ہزار روپیوں کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں ۔ جب کہ انعامات حاصل نہ کرنے والے تمام شرکا کو 3لاکھ روپیوں سے زائد کے ترغیبی تحائیف اسناد کے ساتھ دئے جاتے ہیں ۔ مجموعی طور پر انعام حاصل کرنے والے شرکاء کو علیحدہ 2لاکھ روپیوں سے زائئد رقم نقد انعمات کی شکل میں دی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمداصغر چلبل کے علاوہ ممتاز نعت خواں جناب سید طیب علی یعقوبی ، ڈاکٹر سید سخی سرمست ، انجنئر مشتاق احمد ،عادل سلیمان سیٹھ ، مولانا یوسف قریشی و مولانا شیخ شاہ ولی موجودتھے۔