نوجوان نفرت انگیز ماحول سے چوکنا رہیں : چیف منسٹر کے سی آر

   

فرقہ پرست طاقتوں کے بہکاؤ کا شکار ہو کر اپنا مستقبل تباہ کرنے سے گریز کا مشورہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر نے نوجوانوں کو فرقہ پرست طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن کر اپنی زندگیاں تباہ و برباد کرنے کی بجائے اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر اپنا روشن مستقبل بنانے اور ملک کیلئے اثاثہ بننے کا مشورہ دیا ۔ ورنگل میں پرتم کینسر ہاسپٹل کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب میںچیف منسٹر نے کہا کہ ہمارا ملک سماج کے تمام طبقات کا گلدستہ ہے جہاں سب مل جل کر رہا کرتے ہیں تاہم چند فرقہ پرست طاقتیں سیاسی مفاد پرستی کیلئے ملک میں نفرت کے ماحول کو فروغ دے رہے ہیں نوجوان نسل ایسے ناپاک عزائم رکھنے والوں سے دور رہے ۔ اس وقت ملک کو توڑنے کی نہیں جوڑنے کی ضرورت ہے ۔ وہ اس سمت قدم بڑھا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی اس پہل کو ہر طرف سے تائید و حمایت حاصل ہوگی ۔ ملک میں آپسی روا داری ، بھائی چارگی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ وہ اس کیلئے قربانی دینے تیار ہیں ۔ اس لیے وہ نوجوانو ںکو چوکنا رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ چند طاقتیں زہریلی تقاریر کے ذریعہ ملک کا شیرازہ بکھیرنے کی کوشش کررہی ہیں اس طرح کا ماحول کسی بھی معاشرے کیلئے ٹھیک نہیں ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ مرکزی وزراء تلنگانہ آ کر حکومت اور وزراء کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ مگر دہلی میں تلنگانہ کی ترقی اور فلاحی اسکیمات کی ستائش کرکے ایوارڈس دئیے جارہے ہیں ۔ ورنگل میں 350 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل قائم کیا گیا ہے جس کا ایک میڈیکل کالج بھی ہے جہاں ایم بی بی ایس کی 150 نشستیں دستیاب ہیں ۔ ماضی میں صرف 5 گورنمنٹ میڈیکل کالجس تھے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 17 تک پہونچ گئی ہے ۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع میں گورنمنٹ میڈیکل کالجس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد 6500 تک پہونچ گئی ہے ۔ طلبہ پہلے طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین اور دوسرے ممالک کو جایا کرتے تھے مگر اب انہیں تلنگانہ میں ہی طبی تعلیم حاصل کرنے کا موقعہ فراہم ہوگا ۔ چند موقعوں پر احتیاط ضروری ہوتا ہے ۔ چھوٹی سے غلطی کی کئی دہوں تک سزا ملتی ہے ۔ تلنگانہ نے مختصر عرصے میں تمام شعبوں میں ترقی کی ہے ۔ فی الحال ملک میں 70 ہزار ٹی ایم سی پانی دستیاب ہے ۔ ن