نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) کانگریس کے خزانچی اور رکنِ پارلیمان اجے ماکن اور پارٹی کے قانون، انسانی حقوق و آر ٹی آئی شعبے کے سربراہ ابھیشیک منو سنگھوی نے نوجوان وکلاء کو پارٹی کی مرکزی دھارے سے جوڑنے اور حقِ اطلاعات قانون کو مضبوط بنانے کے لیے چار نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوںنے بتایا کہ اولین پہل ‘کانگریس لیگل شودھارتھی پروگرام’ ہے جس کے تحت 10 نوجوان وکلا کو تین ماہ تک اراکینِ پارلیمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ دوسری پہل ‘نیائے ، نیتا اور ناگرک’ کے عنوان سے ایک پوڈکاسٹ سیریز ہے جس میں سینئر اور نوجوان وکلا آئینی اور سماجی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے ۔
تیسری پہل ‘ریپڈ ریسپانس فورس’ کے قیام سے متعلق ہے جس کے تحت ہر ضلع میں کم از کم پانچ وکلا پر مشتمل ایک نیٹ ورک تیار کیا جائے گا، جو پارٹی رہنماؤں کو قانونی معاونت فراہم کرے گا۔