نوجوان ٹیم نے ثابت کر دیا : وینگسرکر

   

ممبئی، 9 جولائی (پی ٹی آئی) ۔ ہندوستانی سابق بیٹر دلیپ وینگسرکر نے کہا کہ ورلڈ کلاس شبھمن گل کے لیے بطورکپتان اپنی قیادت منوانے کے لیے بڑی تعداد میں رنز بنانا نہایت ضروری تھا، اور انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائی ہے۔ وینگسرکر نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ انگلینڈ کے مشکل میدانوں میں فتوحات کی صلاحیت رکھتے ہیں۔