35 لاکھ روپئے سے زائد کے اخراجات، اسپانسرس کی تلاش
حیدرآباد ۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) انسان بہت کچھ کرنا چاہتا ہے۔ بہت کچھ کرنے کے خواب دیکھتا ہے لیکن اس کی ہر خواہش پوری نہیں ہوتی، ہر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ تاہم کسی انسان کے عزم و ارادے بلند ہوں تو پھر اس کے خواب باآسانی شرمندہ تعبیر ہوسکتے ہیں۔ اس کے ارمان خواہش پوری ہوسکتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے منڈل بودھن اور اس کے موضع Auda پور سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما یا مہم جو محمد علی احمد کررہے ہیں وہ دنیا کی بلند ترین ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے خواہاں ہے۔ ان کے عزائم اور قدر بلند ہیں کہ ماونٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے جس کی بلندی 8848 میٹر یا 29028 فٹ ہے۔ اگرچہ 26 سالہ محمد علی احمد کے عزائم بلند ہیں لیکن دنیا کی سب سے بلند پہاڑی چوٹی ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے کی تیاریوں وغیرہ میں جو 35,51,850 (پینتیس لاکھ اکیاون ہزار آٹھ سو پچاس) روپئے کے جو اخراجات آرہے ہیں، ان اخراجات کو برداشت کرنے کے محمد علی احمد متحمل نہیں ہیں۔ ایسے میں وہ ایسے اسپانسرس کی تلاش میں ہیں جو ان کی مدد کرسکیں۔ آپ کو بتادیں کہ محمد علی احمد نے ہندوستان کی 3 چوٹیاں، آسٹریلیا کی 10 چوٹیاں، افریقہ کی 2 بلند و بالا چوٹیاں سر کی ہیں۔ اسرار احمد مرحوم اور حاجرہ بیگم کے فرزند محمد علی احمد نے 2015ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ پہلی مرتبہ ان کا نہرویوا کیندر نظام آباد اڈونچر کیمپ کیلئے انتخاب عمل میں آیا اور اسٹاک کانگری (لیہہ لداخ) کی کوہ پیمانی مہم کے دوران اسٹاک کانگری پر انہوں نے ہندوستان اور تلنگانہ کا پرچم لہرا کر 2 جون 2015ء کو تلنگانہ کا پہلا یوم تاسیس منایا۔ نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان نے محمد علی احمد کی ہمیشہ مدد کی اور حوصلہ افزائی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے کویتا ایم ایل سی نے انہیں ایک لاکھ روپئے اور بودھن کے ٹی آر یس رکن اسمبلی شکیل عامر نے 50 ہزار روپئے پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ انہیں امید ہیکہ دوسرے قائدین اور اہم شخصیتیں بھی ان کی مدد کیلئے آگے آئیں گی۔ آپ کو بتادیں کہ محمد احمد علی 2015ء میں جموں و کشمیر کے لیہہ میں گلاب کانگریس (5965 میٹر بلند) لنگسار کانگری (6666 میٹر بلند) اسٹاک کانگری (6140 میٹر بلند) سر کرکے ایک کارنامہ انجام دیا تھا۔ انہوں نے ماونٹ ICilliMANJARO نے ماونٹ کینیا، ماونٹ اسائلی اور ماونٹ مینو جیسی عالمی چوٹیاں بھی سر کرکے ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ انہیں فرسٹ ورلڈ کپ وائر فال راپلنگ 2019ء میں بلنڈ فولڈراپلنگ مس گولڈ میڈل حاصل ہوا۔ انہوں نے 400 میٹر بلند فولڈ میں گولڈ میڈل حاصل کی۔ دو میٹر 30 سیکنڈ میں ریسلنگ ریکارڈ قائم کیا۔ نارمل ریسلنگ سلور میڈل حاصل کیا۔ کاٹک واٹر فال ویزاگ میں انہوں نے پلنڈ فولڈ ریسیلنگ ریکارڈ قائم کیا جس پر محمد علی احمد کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا۔ محمد علی احمد نے بتایا کہ فی الوقت صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان، صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحق، صدرنشین اردو اکیڈیمی کے صدرنشین اور اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے منیجر عبدالحمید نے ممکنہ مدد کا تیقن دیا۔ محمد علی احمد کو اسپانسر کرنے یا ان کی مدد کرنے کے خواہاں مرد و خواتین کی سہولت کیلئے یہاں ان کا اکاؤنٹ نمبر دیا جارہا ہے۔
Ali AHMED A/c No 62324166901 IFSC Code : SBI N0021884 BRANCH- BODHAN SBI