حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے بہانے عوام سے پولیس بدسلوکی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مغلپورہ سب انسپکٹر کی جانب سے نوجوان کو گالی گلوج پر اس کا تبادلہ کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مغل پورہ کے سب انسپکٹر چندرا مولی نے دو دن قبل ایک چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایک نوجوان سے بدکلامی کی تھی اور بے عزت کیا تھا۔ مذکورہ سب انسپکٹر نے حاملہ خاتون سے بھی رعایت نہیں کی ۔ تین کیلو میٹر لزوم کی خلاف ورزی نہ کرنے والوں پر بھی پولیس سختی برت رہی ہے اور مقدمات درج کرکے مارا پیٹا جارہا ہے۔ سب انسپکٹر مغلپورہ کی بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سب انسپکٹر چندرا مولی کا تبادلہ کرکے اسے سی اے آر ہیڈکوارٹرس کو اٹاچ کرنے کی اطلاع ملی ہے۔