حیدرآباد : پرانے شہر کے علاقہ میں ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم نوجوان کے افراد خاندان نے اس خودکشی پر شبہ ظاہر کیا ہے اور جامع تحقیقات کا پولیس سے مطالبہ کیا۔ چندرائن گٹہ حدود کے نصیب نگر میں کل 25 سالہ عبدالابرار نے اپنے مکان میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ابرار پیشہ سے میڈیکل ڈسٹری بیوٹر تھا جو بیوی اور بچی کے ساتھ نصیب نگر میں رہتا تھا۔ ابرار گزشتہ اتوار کو والدہ سے ملاقات کے لئے علی نگر گیا تھا اور کل ان کی بہن نے فون پر بھائی کی اطلاع سنی۔ ابرار کے افراد خاندان کے مطابق اس نے گھر والوں کے علم میں لائے بغیر 2 سال قبل نیہا بیگم سے شادی کرلی تھی اور اس کی ایک 18 ماہ کی لڑکی بھی ہے۔ حالیہ دنوں ابرار نے والدہ اور افراد خاندان سے اس کا ذکر کیا تھا۔ ابرار کی والدہ افروز بیگم کی شکایت پر چندرائن گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔