چندی گڑھ: پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو جمعہ کو لکھیم پور کھیری پہنچے۔ صحافی رمن کشیپ کے گھر پہنچنے کے بعد سدھو نے اعلان کیا کہ جب تک ملزم آشیش مشرا کو گرفتار نہیں کیا جاتا وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ اس دوران مون ورتھ رکھیں گے اور کسی سے بات نہیں کریں گے۔ پنجاب کانگریس صدر جمعہ کو لکھیم پور کھیری پہنچے۔ وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے آنجہانی صحافی رمن کشیپ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے دکھ میں شریک ہوئے۔قابل غور بات یہ ہے کہ صرف پانچ رہنماؤں کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت دی گئی تھی۔