پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ وہ کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اسے جیتنے نہیں دیں گے ۔ دہلی سے چندی گڑھ لوٹنے پر کیپٹن نے صحافیوں سے کہا کہ میں کانگریس پارٹی چھوڑ رہا ہوں اور میں اس پارٹی میں نہیں ہوں لیکن میں بی جے پی میں شامل نہیں ہورہا ہوں ۔این ایس اے اجیت ڈوبھال سے ملاقات کے سوال پر کیپٹن امریندر نے کہا کہ انہوں نے قومی سلامتی کے امور پر ان سے بات کی ۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا پنجاب میں فلور ٹیسٹ ہوگا ، امریندر سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی اکثریت کھو دیتی ہے تو اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔ کیپٹن نے ایک مرتبہ پھر سدھو پر طنز کیا اور کہا کہ سدھو پنجاب کے لیے صحیح آدمی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سدھو ریاست میں کہیں سے بھی الیکشن لڑیں گے تو وہ انہیں جیتنے نہیں دیں گے۔