نوجوت سنگھ سدھو کے ٹویٹ پر کانگرس میں ہلچل،پرشانت کشور سے راہل گاندھی کی ملاقات

   

Ferty9 Clinic

انتخابی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور کی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے دہلی میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔اور یہ ملاقات کانگریس لیڈر سدھو کے ٹویٹ کے بعد ہوئی ہے۔سدھو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہماری اپوزیشن پارٹی عام آدمی پارٹی نے ہمیشہ پنجاب کیلئے میرے ویزن اور کام کو پہچانا ہے۔سدھو کے ٹویٹ کے بعد کانگریس میں ہلچل مچ گئی ہے۔اس کے علاوہ سدھو بھی مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعہ پارٹی کے اندر تذبذب کی حالت بنائے ہوئے ہیں۔کانگریس کی پنجاب یونٹ میں جاری رسہ کشی کو ختم کرنے کیلئے جاری کوششوں کے درمیان کچھ دنوں پہلے سابق وزیر سدھو نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ طویل ملاقات کی تھی۔مانا جارہا ہے کہ ان میٹنگوں میں کانگریس اعلی کمان کی جانب سے سدھو کو پارٹی یا تنظیم میں قابل عزت عہدہ کی پیش کش کے ساتھ منانے کی کوشش کی گئی تھی۔حالانکہ ابھی بھی پنجاب کانگریس میں مچی ہلچل ختم نہیں ہوسکی ہے۔