ہریانہ کے نوح ضلع میں پیر کو تشدد کے بعد انتظامیہ حالات کو معمول پر لانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ پولس سوشل میڈیا کے ذریعے ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی افواہوں کو روکنے کے لیے تشدد کے بعد سے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے پہلے 5 اگست تک انٹرنیٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس مدت میں 8 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس نوح تشدد کے ملزمان کو پکڑنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ نوح پولیس نے میوات سے متصل راجستھان کے علاقوں سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ نوح تشدد کے الزام میں پولیس نے راجستھان سے جن آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے، یہ سبھی میوات سے متصل راجستھان کے اضلاع کے رہنے والے ہیں۔