نوح میوات تشدد:عآپ لیڈر جاوید احمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

   

نئی دہلی: نوح تشدد کیس میں ہریانہ کے (عام آدمی پارٹی) لیڈر جاوید احمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے لیے پارٹی کے سینئر نائب صدر انوراگ ڈھانڈا نے وضاحت کرتے ہوئے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے لوگوں نے بی جے پی کو یکسر مسترد کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسی لیے بی جے پی اب ایک سازش رچنا چاہتی ہے اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے۔ آج پورا ملک جانتا ہے کہ فسادات کون بھڑکاتا ہے اور اس کے بعد جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو پھنسانے کا کام کرتا ہے۔انوراگ ڈھانڈا نے مزید کہا کہ جاوید احمد کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جو ہماری پارٹی کے لیڈر ہیں۔ جبکہ جاوید اس جگہ سے تقریباً 100 تا 150 کلومیٹر دور تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس کے پاس اس کا مکمل ثبوت ہے اور اس کے پاس موبائل لوکیشن بھی ہے۔ ہم نے یہ تمام ثبوت پولیس کے سامنے بھی رکھے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ مکمل تحقیقات ہو اور تحقیقات کا صحیح نتیجہ نکلے۔