نوح میں تیز رفتار گاڑی نے6 صفائی ملازمین کو کچلاڈالا

   

چندی گڑھ:ہریانہ کے نوح میں ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 6 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 5 دیگر شدید طور پر زخمی ہیں۔ دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے پر ابراہیمباس گاؤں کے پاس تیز رفتار پک اَپ گاڑی نے صفائی کام میں لگے ملازمین کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ثبوت کی مدد سے حادثے کے پورے حالات کا پتہ لگایا جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ میں ممبئی۔دہلی ایکسپریس وے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ ہریانہ کے نوح میں حادثہ انتہائی دل دہلا دینے والا ہے ۔