نوح واقعہ پر راہل گاندھی کا رد عمل، بولے کہ بی جے پی نے نفرت کا مٹی کا تیل پھیلایا

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے ساتھ کھڑی طاقتوں نے ملک بھر میں نفرت کا مٹی کا تیل پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں لگی آگ کو صرف محبت ہی بجھ سکتی ہے۔ راہول گاندھی نے ہریانہ کے کچھ علاقوں میں پرتشدد جھڑپوں اور ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کانسٹیبل کے ہاتھوں چار لوگوں کی ہلاکت کے پس منظر میں بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”بی جے پی، میڈیا اور ان کے ساتھ کھڑی قوتوں نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی کا تیل پھیلا دیا ہے۔ ملک میں صرف محبت ہی اس آگ کو بجھا سکتی ہے۔”پیر کی اولین ساعتوں میں مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک RPF کانسٹیبل نے اپنے سینئر ساتھی اور جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں سوار تین دیگر مسافروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب ہریانہ کے نوح اور کچھ دیگر علاقوں میں پیر کو ہونے والے تشدد میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔