نوح؍میوات: ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے تشدد کیس میں گرفتار کانگریس کے رکن اسمبلی مامن خان کو ضمانت مل گئی ہے۔ عبوری ضمانت ملنے کے بعد فیروز پور جھرکہ سے کانگریس لیڈرمامن خان انجینئر منگل کی شام جیل سے باہر آئے۔ عدالت نے منگل کی سہ پہر مامن خان کی ضمانت منظور کرلی۔ اس کے بعد ان کے وکلاء نے انہیں باہر نکالنے کی پوری کوشش کی ۔