نوراتری پر وزیر اعظم کی مبارکباد

   

نئی دہلی 29 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو نوراتری کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں عوام سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں نئی توانائی اور خوشیاں لائے گا ۔ آج سے ملک بھر میں نوراتری کی تقاریب کا آغاز ہوا ہے ۔