نوراتر کے پیش نظر ریاستی حکومتوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

   

نئی دہلی، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان کل سے شروع ہو رہے نوراتر کے پیش نظر مرکزی حکومت نے اس کو کم اہمیت دینے کے ساتھ ہی ریاستی حکومتوں کو خاص احتیاط برتنے کی ہدایت د ی ہے ۔اس دوران ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 10 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 562 ہو گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آئسو لیشن کی خلاف ورزی کے حوالہ سے ریاستی حکومتوں کو قانونی کارروائی کئے جانے کی ہدایات دی ہیں۔نو دنوں تک چلنے والا نوراتر گذشتہ اتوار کے ‘جنتا کرفیو’کے بعد ایک طرح سے پہلا امتحان کی گھڑی ہے ، جب کورونا وائرس سے نمٹنے کی سمت میں سوشل ڈسٹنیشنگ جیسے اقدامات کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔