احمد آباد۔ گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کیبیٹر ابھینو منوہر نے اپنے یقین کا اظہار کیا ہے کہ جب نور احمد زیادہ تجربہ حاصل کر لیں گے تو وہ اپنے ہم وطن راشد خان کی طرح اچھے بولر ثابت ہوں گے۔18 سالہ افغان اسپنر نے آئی پی ایل 2023 میں ٹائٹنز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف سات رنز کی جیت میں 2/18 کے اعداد و شمار درج کرتے ہوئے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف جیت اور اس دن 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں مکمل کرنے والے نور نے دوگیندوں میں کیمرون گرین اور ٹم ڈیوڈکی خطرناک جوڑی کو آوٹ کیا ۔ انہوں نے اپنے اسپیل کی آخری گیند پر سوریاکمار یادو کی وکٹ بھی حاصل کی۔ نور کے علاوہ، سینئر لیگ اسپنر راشد خان نے 2/27 کے اعداد و شمار درج کئے ۔ افغان جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے منوہر نے اعتراف کیا کہ راشد اور نور دونوں کو نیٹ میں چننا مشکل ہے۔ راشد اور نور کو نیٹ میں چننا واقعی مشکل ہے۔ ڈیڑھ سال ہوگیا ہے اور میں نورکو نیٹ میں کھیل نہیں سکتا اس لیے مجھے یقین ہے کہ کسی اور ٹیم سے کھیلنے والے نئے بیٹر کے لیے اسے سمجھنا بہت مشکل ہے۔ منوہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کے پاس میچ کھیلنے کا کافی تجربہ نہیں ہے لیکن ایک بار جب اسے یہ تجربہ مل جائے گا تو وہ راشد خان کی طرح اچھا بولر ہوجائے گا۔