نظام آباد :30/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محترمہ نور جہاں بیگم کو سی پی آئی (ایم) کی ریاستی کمیٹی کی رکن منتخب کیا گیا ۔پارٹی کی چوتھی ریاستی کانفرنس کا اس ماہ کی 25؍ تا 28؍ جنوری تک سنگاریڈی ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ ان مہاسبھا میں نئی ریاستی کمیٹی کا انتخاب متفقہ طور پر ریاستی مہاسبھا نے کمیٹی کے اراکین کا انتخاب عمل میں لایا۔ان مہاسبھا میں مزدور یونین کی رہنما نور جہاں بیگم ضلع نظام آباد سے پارٹی کے ضلع سکریٹری کی رکن ہیں۔ انکو ریاستی کمیٹی کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکے مہاسبھا کے فیصلوں کے تحت ضلع میں فرقہ پرست پالیسیوں کے خلاف، سماجی تحریکوں کے ساتھ ساتھ، مزدور طبقے کے مسائل پر جدوجہد، لبرلائزیشن کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر ڈالے گئے بوجھ کے خلاف اور حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جدوجہد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع سے موجود نمائندوں نے مہاسبھا میں ضلع کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح انہوں نے ریاستی قیادت کو ریاستی کمیٹی کے منتخب نمائندوں کو ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ریاستی کمیٹی کے رکن منتخب کرنے پر پارٹی سے اظہار تشکر کیا۔