نورخان بازارمیں تاجر کے گھر انکم ٹیکس دھاوا

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) انکم ٹیکس عہدیداروں نے آج پرانے شہر کے علاقہ نور خاں بازار میں ایک تاجر کے مکان پر دھاوا کیا اور تلاشی لی۔ ذرائع کے بموجب شمس الدین احمد کے مکان واقع عزیز باغ میں آئی ٹی عہدیدار آج صبح 8 بجے داخل ہوئے اور سہ پہر 3 بجے تک مکان کی تلاشی لی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی ٹی حکام کو اس دھاوے میں کچھ خاص مواد ہاتھ نہیں لگا۔ آئی ٹی حکام کے دھاوؤں کے بعد شمس الدین احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے پورے مکان کی تلاشی لی گئی اور ان سے بعض سوالات بھی کئے گئے جن کا انہوں نے شفافیت سے جوا