نورین شاہ کی دھناشری ورما پر شدید تنقید

   

ممبئی، 14 ستمبر (آئی اے این ایس): اداکارہ نورین شاہ اسٹریمنگ ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ سے باہر ہونے والی پہلی کنٹسٹنٹ بن گئیں۔ مگر شو سے رخصتی سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا اِنفلونسر اورکوریوگرافر دھنوشری ورما پر سخت تنقید کی ہے ۔ نورین کا مقابلہ اکرتی، سنگیتا اور آروش کے ساتھ تھا، لیکن آروش کو ناظرین کی حمایت سے حفاظت مل گئی۔ باقی تین کے فیصلے کا اختیار ’رولرز‘ کے ہاتھ میں تھا، جنہوں نے متفقہ طور پر نورین کو باہر کردیا۔ شو سے نکلتے وقت نورین نے دھنوشری سے کہا ایمانداری سے کہوں تو میں آپ کو جانتی بھی نہیں ہوں لیکن جیسا کہ پہلے بھی لوگوں سے سنا ہے، آپ یہاں صرف وکٹم کارڈ اور ویمن کارڈ کھیل رہی ہیں۔ میں بس سچ بول رہی ہوں۔ان کے اس جملے نے نہ صرف باقی کنٹسٹنٹس کو چونکا دیا بلکہ سرگوشیوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔ کئی نے انہیں نصیحت کی کہ عزت کے ساتھ باہر نکلیں۔ لیکن ان کے تیز الفاظ نے ’ٹاور‘ میں ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا۔پہلے ہی ہفتے میں شو کے اندر ’ورکرز‘ اور ’رولرز‘ کے درمیان واضح تقسیم دکھائی دی ہے۔ کِکو شردھا، کْبرا سیٹ، سنگیتا پھوگٹ، انایا بانگر، آروش بھولا، بَلی اور اکرتی نیگی بطور ورکرز جدوجہد کررہے ہیں، جبکہ ارجن بجلانی، دھناشری ورما، آدتیہ نارائن، آہانا کْمارا، نیاین دیپ راکشت، ارباز پٹیل اور پون سنگھ رولرز کی حیثیت سے عیش و عشرت میں ہیں۔ شو میں رولرز ایک شاندار پینٹ ہاؤس میں رہتے ہیں، جبکہ ورکرز بنیادی سہولیات سے محروم بیسمنٹ میں سخت حالات جھیلتے ہیں۔ اعتماد کی ٹوٹ پھوٹ، بدلتے اتحاد اور حیران کن انکشافات کے ساتھ اصل کھیل تب شروع ہوتا ہے جب نیچے والے اوپر آتے ہیں اور اوپر والے نیچے جاتے ہیں۔ یہ شو ایک انٹرنیشنل فارمیٹ سے متاثر ہے لیکن اسے ہندوستانی رنگ دیا گیا ہے۔ اس کی میزبانی اشنیرگروور کر رہے ہیں جو اپنی بے باک رائے اورکڑوی باتوں کے لیے مشہور ہیں۔ شوکو ایمزون ایم ایکس پلیئر پر دیکھا جا سکتا ہے۔