نظام آباد :سی پی ایم ریاستی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے سی پی ایم کی حرکیاتی قائد نورجہاں کو نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔ سی پی ایم کا ریاستی کمیٹی کا اجلاس رنگاریڈی ضلع میں منعقد ہوا تھا اس موقع پر سی پی ایم کی سینئر قائد نورجہاں کو ریاستی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ۔ نورجہاں کا تعلق ضلع کاماریڈی کے نظام ساگر منڈل کے سنگیتم سے تعلق ہے ۔ یہ تعلیمی دور سے ہی نکسل تحریک سے وابستہ ہوگئی تھی اور 6 سال تک روپوش ہونے کے بعد 9 ماہ کی جیل کی سزاء کاٹنے کے بعد رہا ہوتے ہی سی پی ایم پارٹی سے وابستہ ہوتے ہوئے عوامی تحریک میں سرگرم ہوگئی اور غریبوں ، مزدوروں ، کیلئے ہمیشہ اپنے آپ کو مضبوط رکھنے والی نورجہاں ضلع میں محنت کشوں کو امکنہ جات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں ایک ہفتہ تک بھوک ہڑتال کیا تھا حکومت کے تیقن پر دستبرداری کی تھی سی آئی ٹی یو کے ضلع سکریٹری کی حیثیت سے بیڑی ورکرس ، آشا ورکرس کے مسائل پر ہمیشہ جدوجہد کررہی ہے ۔ نورجہاں کی نامزدگی پر سی پی ایم ضلع سکریٹری رمیش بابو نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
