نئی دہلی: انڈین فارن سرویس کے 2004کے بیاچ کے آفیسر محمد نور رحمان شیخ کو جمہوریہ لبنان کیلئے ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ توقع ہے کہ عنقریب اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔وہ موجودہ طور پر وزارت اُمور خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ اُن کا تعلق منی پور میں ضلع امپھال ایسٹ کے مقام شیتری گاؤ سے ہے ۔نور رحمان منی پور کی میتی ۔پنگل کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پہلے شخص ہیں جنہیں ہندوستان کے سفیر کی حیثیت سے کسی بیرونی ملک کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔
