نوزائدہ بچے کے علاج میں لاپرواہی کے الزام میں 5 ڈاکٹروں کی عدالت میں طلبی

   

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کیک ایک عدالت نے مریضوں کے ساتھ لاپرواہی برتنے کے الزام میں 5 ڈاکٹروں کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ۔ ان ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے 2012 ء میں ایک 10 ماہ کے بچے کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ عدالت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اپنے رجسٹر سے 3 ماہ کے لئے ان ڈاکٹروں کے نام خارج کردے۔ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ انوج اگروال نے دو مختلف خانگی دواخانوں کے 4 ڈاکٹروں کو اور ایک دواخانے کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دفعہ 304 کے تحت طلب کیا ۔ عدالت نے یہ حکم مردہ نوزائد بچے کی ماں رینو تیاگی کی شکایت پر جاری کیا جس نے ڈاکٹروں پر ال زام لگایا تھا کہ ان کی لاپرواہی سے بچے کی جان گئی ۔