نئی دہلی، 8 اکتوبر (آئی اے این ایس) ہندوستان کی انڈر23 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نوشاد موسیٰ نے انڈونیشیا کے خلاف دو دوستانہ میچوں کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچز 10 اور 13 اکتوبر کو جکارتہ میں فیفا انٹرنیشنل میچ ونڈو کے دوران کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم مختصر تربیتی کیمپ کے بعد جکارتہ پہنچی۔ دونوں میچز گیلورا بونگ کارنو مدیا اسٹیڈیم میں شام6:30 بجے (ہندوستانی وقت) شروع ہوں گے۔ نوشاد، جو یکم جون 2025 سے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی ان کا مقصدایشین گیمز 2026 (جاپان)کی تیاری ہے۔ ہندوستان نے حال ہی میں اے ایف سی کپ کوالیفائرزمیں شاندار مظارہ کیا ۔
بابر اور رضوان کی
ٹیم میں واپسی کی امید نہیں
کراچی ،8 اکتوبر (ایجنسیز) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کپتان اور کوچ ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم میں دو سابق کپتانوں بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے ، حالانکہ ان دونوں کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔