جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ صحت مند بچوں اور نوعمروں میں کوویڈ۔19 کی بوسٹر خوراک کی ضرورت بتانے کا فی الحال کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن نے یہ دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف ویکسین کی قوت مدافعت وقت کے ساتھ کم ہوئی ہے ، لیکن یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ بوسٹر خوراک کی کس کو ضرورت ہے۔ فی الحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صحت مند بچوں یا صحت مند نوعمروں کیلئے بوسٹرکی خوراک ضروری ہے ۔