نئی دہلی: اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ، جی ایس ٹی محصول کی وصولی میں بھی اضافہ کا رجحان دکھائی دے رہا ہے ۔ اس سال نومبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 131526 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ جولائی 2017 میں بالواسطہ ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد نومبر میں جمع ہونے والا جی ایس ٹی ریونیو دوسرا سب سے زیادہ ماہانہ ریونیو ہے جو اس سال اپریل میں 1.40 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کے بعد جمع ہوا۔