نومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف،بی جے پی کا بائیکاٹ

   

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے چا ر نومنتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی عدم شرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی کب یہاں آتے ہیں اور کب جاتے ہیں ا س کا اندازہ ہی نہیں ہوتا ہے ۔ترنمول کانگریس کے چار نو منتخب ممبران اسمبلی کھردہ، گوسابہ، دن ہاٹا اور شانتی پور میں جیت گئے ۔ اسمبلی کے قواعد کے مطابق عموما اسپیکر بمان بنرجی حلف دلاتے ہیں مگر گزشتہ مرتبہ وزیر اعلیٰ سمیت تین ممبران اسمبلی کو گورنر نے حلف دلایا تھا مگر اس مرتبہ گورنر جگدیپ دھنکر نے اسپیکر کو حلف دلانے کی اجازت دیدی تھی۔